ویمنزانڈر19کھلاڑیوں کی تیسرے روزبھی ٹریننگ

ویمنزانڈر19کھلاڑیوں کی  تیسرے روزبھی ٹریننگ

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم نے تربیتی کیمپ کے تیسرے روز دو ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

پی سی بی کے مطابق حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں خواتین کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ محسن کمال کی زیر نگرانی 5 گھنٹے تک بیٹنگ، بالنگ ، فیلڈنگ اور رننگ کی مشقیں کیں ، اسٹنٹ کوچ محمد حنیف ملک اور فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان نے پلیئرز کو مفید مشورے دیئے ، تربیتی کیمپ 9 جنوری تک جاری رہے گا ، قومی انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 10 جنوری کو ملائشیا روانہ ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں