جنوبی افریقی اوپنر میتھیو بریٹزکے کا ڈیبیو پر نیا ریکارڈ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔میتھیو برٹزکے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز بنا کر پہلے اوپنر بلے باز بن گئے ۔
انہوں نے 148 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے ، میتھیو بریٹز سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز سکور نہیں کیا تھا۔اس کے علاوہ، میتھیو بریٹزکے نے ہم وطن کھلاڑی کولن انگرام کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ کولن انگرام نے ون ڈے ڈیبیو میں 124 رنز بنائے تھے ۔جنوبی افریقی اوپنر ون ڈے ڈیبیو میں سنچری کرنے والے چوتھے اور مجموعی طور پر دنیا کے 19 ویں بلے باز ہیں۔ میتھیو بریٹزکے سے قبل، کولن انگرام، ٹیمبا باووما اور ریزا ہینڈرکس یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیبیو میچ میں نصف سنچری بنانے والی جنوبی افریقا کے دوسرے اوپنر بلے باز بھی بن گئے ۔