بابر اعظم اور محمد رضوان کی مکہ میں کھانے کی ویڈیو وائرل

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سٹار کرکٹر بابر اعظم اور محمد رضوان کی مکہ مکرمہ میں کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔۔
ویڈیو میں دونوں کرکٹرز نسیم شاہ کے والد کے ہمراہ کھانے سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ بابر اور رضوان کو روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے ، جو سادگی اور عاجزی کا اظہار کر رہے ہیں۔ دونوں کرکٹرز نے عمرہ ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ میں کچھ وقت گزارا ۔