پہلے میچ سے قبل محمد یوسف کے بیٹرز کو مفید مشورے

 پہلے میچ سے قبل محمد یوسف  کے بیٹرز کو مفید مشورے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل بیٹرز کو مفید مشورے د یئے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس وقت کم ہے ۔آف اسٹمپ کے باہر جاتی گیند کو آف اسٹمپ پر کھیلنا ہے ، آجکل کی کرکٹ میں جو کھلاڑی چاروں طرف کھیل سکتا ہے وہ تینوں فارمیٹ میں اچھا کھیلتا ہے ، جو کھلاڑی ایسا نہیں کرسکتا وہ پھنس جاتا ہے ۔انہوں نے محمد حارث، حسن نواز سمیت بیٹرز کو نیٹ میں مشورے دیتے ہوئے کہا کہ جب گیپس میں کھیلو گے تو آؤٹ ہونے کے چانسز کم ہونگے ،سپنرز کے خلاف ہم نے پاؤں کا استعمال کرنا ہے ، بولرز کے ہاتھ سے گیند نکلنے کے بعد فیصلہ کرو۔ سوئپ شاٹس پر ابھی نہیں بعد میں پریکٹس کرتے رہیں گے ، سپنرز کو سوئپ شاٹ لگتے ہیں تو وہ خود چوکے والے گیند دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں