خوشدل شاہ پر نیوزی لینڈ کے بالر سے ٹکرانے پر جرمانہ

خوشدل شاہ پر نیوزی لینڈ کے  بالر سے ٹکرانے پر جرمانہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔

 ٓئی سی سی کے مطابق خوشدل شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے بولر زیکری فولکیس کو پیچھے سے ٹکر ماری تھی۔میچ ریفری اور امپائرز پر مشتمل پینل کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو خوشدل شاہ نے تسلیم کر لیا جس کی وجہ سے معاملے کی کوئی باقاعدہ سماعت نہیں ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں