مارک چیپمین اور ڈیرل مچل کی 199 رنز کی ریکارڈپارٹنرشپ

مارک چیپمین اور ڈیرل مچل کی  199 رنز کی ریکارڈپارٹنرشپ

نیپیئر(سپورٹس ڈیسک )کیوی بیٹر مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے 199 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈکیلئے سب سے بڑی شراکت داری قائم کردی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے لیجنڈز اسٹیفن فلیمنگ اور نیتھن ایسٹل نے سال 2001 میں 193 رنز شراکت داری کا ریکارڈ بنایا تھا۔ان کی اس کامیابی کے باوجود ان دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میں سب سے زیادہ شراکت کا ریکارڈ اب بھی پاکستان کے انضمام الحق اور عامر سہیل کے پاس ہے ۔ اس جوڑی نے 1994 میں شارجہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری وکٹ کے لیے ناقابل شکست 263 رنز کی شراکت قائم کی تھی، جس کا ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں