پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پشاور   زلمی   نے    لاہور    قلندرز   کو   7    وکٹوں    سے   شکست    دیدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل 10 میں میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے د ی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.4 اوورز میں حاصل کیا۔

زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور حسین طلعت بالترتیب 56 اور 51 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے ۔ محمد حارث 20، صائم ایوب 2 اور ٹام کوہلر-کیڈ مور 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔ قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور حارث رؤف نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 129رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 52 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16، رشاد حسین 13، فخر زمان 10، حارث رؤف 10، سیم بلنگز 9، آصف علی 5، ڈیرل مچل 2، محمد عضب 0 اور عبداللہ شفیق 0 کے سکور پر آؤٹ ہوئے ۔آصف آفریدی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے ۔زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے 3، لیوک ووڈ اور حسین طلعت نے 2، 2 جبکہ علی رضا اور عارف یعقوب نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں