قومی ٹیم کیلئے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان
لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے ۔رپورٹس کے مطابق 4مئی تک جمع ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا جا رہا ہے ۔۔
مجوزہ ناموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سرفہرست ہیں۔پی سی بی حکام کے ساتھ سابق کیوی کوچ کی ابتدائی بات چیت کا ایک دور ہوچکا ہے ، اس میں انہوں نے اپنی مرضی کا سٹاف ساتھ رکھنے کی شرط رکھی ہے ۔اسکے علاوہ ثقلین مشتاق اور مصباح الحق کے علاوہ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق بھی گرین شرٹس کیساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔