باسط علی کا پی ایس ایل کے باقی میچز بنگلہ د یش کرانے کا مشورہ

کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان سپر لیگ کے باقی ماندہ میچز بنگلادیش منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔
ایکس پر اپنے بیان میں باسط علی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز دبئی کے بجائے بنگلادیش میں کروانے چاہئیں، کیونکہ بنگلادیش ہمارا برادر ملک ہے اور وہاں شائقین بڑی تعداد میں سٹیڈیم آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ قدم اٹھایا تو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی ملے گی۔