پی ایف ایف کانگریس کا اہم اجلاس مؤخر

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن کی کانگریس کا اہم اجلاس پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے سبب فیفا اور اے ایف سی وفود کی آمد میں تاخیر کے باعث مؤخر کردیا گیا۔۔۔
فیڈریشن نے 20مئی کو ہونیوالی اپنی غیر معمولی کانگریس کو ملتوی کر دیا ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث فیفا اور اے ایف سی کے وفود کے شیڈول پر اثر پڑا ہے ۔ اس صورتحال نے انتظامی اور لاجسٹک چیلنجز پیدا کیے اب یہ اجلاس 27 مئی کو لاہور ہوگا ۔