نیرج چوپڑا بھارتی انتہا پسندوں سے ڈر گئے ، ارشد ندیم سے دوستی کا انکار
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )جیولن تھروور نیرج چوپڑا بھی بھارتی انتہا پسندوں کے دبا میں آگئے ، ارشد ندیم کے ساتھ دوستی سے انکار کردیا۔
بھارت کے اسٹار جیولن تھروور نیرج چوپڑا بھی بھارتی انتہا پسندوں کے دبا میں آگئے ، پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے ساتھ دوستی سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا ہم کبھی بھی قریبی دوست نہیں تھے ، پاک بھارت کشیدگی کے بعد چیزیں پہلے جیسی نہیں رہیں گی۔