ویمن کرکٹرز کا یومِ تشکر پر جوش و خروش، افواج سے اظہار یکجہتی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یومِ تشکر جوش و خروش سے منا کر بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کیا ہے ۔
قومی ویمن ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میچز سے قبل خواتین کھلاڑیوں نے شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی۔چیلنجرز اور سٹارز کے درمیان نیشنل بینک سٹیڈیم جبکہ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں یومِ تشکر پر خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی۔خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ویمن پلیئرز نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے ۔