انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19ٹورنامنٹ میں زون 5، زون 6اور زون سات کی کامیابی

 انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19ٹورنامنٹ میں  زون 5، زون 6اور زون سات کی کامیابی

کراچی(سپورٹس ڈیسک )پی سی بی کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19ون ڈے ٹورنامنٹ(کراچی ریجن ) میں گزشتہ روز تین میچز کا فیصلہ ہوا۔

 ان میچز کی نمایاں خصوصیت زون ایک کے ساحل نصار کی ناقابل شکست سنچری،زون چھ کے حظیفہ احسن اور زون پانچ کے رضوان اللہ کی شاندار آل رانڈ کارکردگی تھی۔آغا خان جیمخانہ گرانڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون پانچ نے زون ایک کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گلبرگ جمخانہ گرانڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون سات نے زون دو کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کے سی سی اے سٹیڈیم پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون چھ نے زون تین کو باآسانی 82 رنز سے ہرا دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں