بین سٹوکس کا مکمل فٹنس کیلئے منشیات چھوڑنے کا اعلان

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس جو انجری کے باعث طویل عرصہ سے کھیل سے دور ہیں بھارت کیخلاف سیریز سے قبل بڑا اعلان کر دیا ہے ۔
انہوں نے آئے روز کی انجریز سے پریشان ہو کر مکمل فٹنس کیلئے منشیات چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ ایک پوڈکاسٹ میں بین سٹوکس نے انکشاف کیا ہے کہ بہت زیادہ مے نوشی سے ان کی فٹنس متاثر ہو رہی تھی۔ اس لیے مکمل فٹنس کے حصول کے لیے انہوں نے شراب نوشی ترک کر دی ہے ۔