ڈان ہول نے گیرو ڈی اٹالیہ ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا
روم (سپورٹس ڈیسک)نیدرلینڈز کے سائیکلسٹ ڈان ہول نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا۔
دسویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے لوکا سے پیسا تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو کہ انفرادی ٹائم ٹرائل پر 28.6 کلو میٹر پر محیط تھا۔26 سالہ نیدرلینڈز کے سائیکلسٹ ڈان ہول نے فاصلہ 32 منٹ اور 30 سیکنڈز میں طے کرکے دسویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔