وسیم اکرم کی لاہور قلندرز کی ناقص فیلڈنگ پر تنقید

 وسیم اکرم کی لاہور قلندرز کی ناقص فیلڈنگ پر تنقید

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے قلندرز کی فیلڈنگ پر انہیں تنقید نشانہ بناڈالا۔گزشتہ روز کراچی کنگز کیخلاف کھیلے گئے پہلے ایلیمنٹر میچ میں لاہور قلندرز نے فتح حاصل کی۔

ایلیمنٹر 1 کے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے انتہاہی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا، کئی مواقعوں کو کیچز ڈراپ ہوئے جبکہ حریف ٹیم کو متعدد باؤنڈیز بھی ملیں۔ ناقص فیلڈنگ پر وسیم اکرم نے لائیو کمنٹری کے دوران لاہور قلندرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے ؟ یہ قابل قبول نہیں، یہ تو کلب کرکٹ کا معیار بھی نہیں ہے ، فیلڈرز انتہائی سست نظر آ رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں