قومی والی بال ٹیموں کے رواں سال7انٹرنیشنل ایونٹس

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی سینئر اورجونیئر والی بال ٹیمیں رواں سال سات انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرے گی۔۔
سینئر ٹیم سینٹرل ایشین والی بال لیگ اور ایشین نیشنز کپ میں شرکت کرے گا جبکہ انڈر 19 ٹیم پہلی بار ورلڈ چیمپئن شپ میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین محمد یعقوب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ روس کی والی بال ٹیم 23جون سے پاکستان کا دورہ کرے گی، قومی سینئر ٹیم ازبکستان میں سینٹرل ایشین والی بال لیگ اور بحرین میں ایشین نیشنز کپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم پہلی بار ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لے گی ،ورلڈ چیمپئن شپ 24جولای سے 3اگست تک ازبکستان میں ہوگی،قومی انڈر 16 ٹیم ازبکستان اور تھائی لینڈ میں ٹورنامنٹس میں حصہ لے گی۔محمد یعقوب نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے حکومتی سپورٹ ناگزیر ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ایرانی کوچ رحمان محمدی نے کہا کہ پاکستان والی بال ٹیم کی انٹرنیشنل ریننگ بہتر بنانا ٹارگٹ ہے ، پاکستان کی رینکنگ دنیا کی بہترین 32ٹیموں میں لاناہے ،پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوگی تو مزید انٹرنیشنل ایونٹس ملیں گے ۔