جنیوا اوپن ٹینس:جوکووچ اور کیمرون نوریسیمی فائنل میں پہنچ گئے

جنیوا (سپورٹس ڈیسک)سربیا کے ٹینس سٹار نووک جوکووچ اورانگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔
سربین سٹار نے کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے حریف میٹیو آرنلڈی کو شکست دی جبکہ کیمرون نوری نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلین حریف کھلاڑی الیکسی پوپیرین کو مات دی ۔