بھارتی ویمن کرکٹر کی دوست گھر سے لاکھوں روپے لے گئی

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کی ویمن کرکٹر اور یو پی پولیس کی ڈی ایس پی دپتی شرما کی قریبی دوست نے انہیں لاکھوں کا چونا لگادیا۔
خاتون کرکٹر کے فلیٹ سے قریبی دوست نے 25 لاکھ کی بڑی رقم چرائی، جو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔رپورٹس میں کہا گیا کہ آروشی اپنی دوست دیپتی شرما کے فلیٹ پر پہنچی اور وہاں سے زیورات، نقدی اور غیر ملکی کرنسی چرالی، جس کی شکایت کرکٹر کے بھائی نے پولیس کو کروائی۔