لاہور میں وزیراعلیٰ سمر گیمز کے تحصیل سطح پرکبڈی کے ٹرائلز شروع

 لاہور میں وزیراعلیٰ سمر گیمز کے  تحصیل سطح پرکبڈی کے ٹرائلز شروع

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے تحصیل سطح پرکبڈی کے ٹرائلز شروع ہوگئے۔۔

 تحصیل ماڈل ٹاؤن اور رائے ونڈ کے کبڈی کے ٹرائلز آشیانہ کرکٹ گراؤنڈ میں ہوئے ، جس میں 70سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، ٹرائلز کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ ،ملک شاہد اعوان سروبہ ، رانارزاق، شاہد گجر اور کبڈی سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، بیڈمنٹن گرلز کے ٹرائلزآج جبکہ بوائز کے ٹرائلز کل جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے ، والی بال کے ٹرائلز آج ہونگے جبکہ ہاکی کے گرلز اینڈ بوائز کے ٹرائلز 29اور30مئی کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم پچ ٹو پر ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں