محمد عماد نے پہلا جان شیر خان پی ایس اے سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) محمد عماد نے پہلا جان شیر خان پی ایس اے سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے۔۔
فائنل میں محمد عماد نے انس علی شاہ کو 11-4، 11-6، 7-11 اور 11-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ 38 منٹ تک جاری رہا۔