سینٹرل ایشین والی بال پاکستان کی پہلے میچ میں فتح
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)سینٹرل ایشین والی بال نیشنز لیگ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے کرغزستان کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دیدی۔۔۔
سینٹرل ایشین والی بال نیشنز لیگ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے کرغزستان کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دیدی۔ ازبکستان میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان آج قازقستان سے مدمقابل ہوگا۔ کاوا لیگ میں پاکستان اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا ہے ۔