150 ون ڈے میچز، عادل رشید پہلے مسلم برطانوی کرکٹر بن گئے
برمنگھم(سپورٹس ڈیسک)تجربہ کار لیگ سپنر عادل رشید نے اہم سنگ میل عبو رکرلیا۔۔۔
وہ 150 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے نویں اور پہلے مسلم کھلاڑی بن گئے ۔37 سالہ کھلاڑی نے یہ سنگ میل ایجبسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے کے دوران حاصل کیا۔