پاک بنگلہ دیش میچ میں شائقین نے دونوں ٹیموں کوسپورٹ کیا: چیئرمین بی سی بی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ڈائریکٹر اینڈ چیئرمین کرکٹ آپریشنز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نظم العبیدین فہیم نے کہا ہے کہ۔۔۔
وہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے انعقاد پر پی سی بی کا شکرگزار ہیں، یہ خوشی کی بات ہے کہ بہت بڑی تعداد میں شائقین میچ دیکھنے آئے ہیں، دونوں ٹیموں کے سپورٹرز نے میچ دیکھا اس سے لطف اندوز ہوئے ہیں، شائقین نے دونوں ٹیموں کوسپورٹ کیا، یہ خیرسگالی کا مظاہرہ ہے ۔