ارشد ندیم نے گولڈ میڈل افواج پاکستان کے نام کردیا

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل افواج پاکستان کے نام کردیا

میاں چنوں ( تحصیل رپورٹر)ہیرو ارشد ندیم کا میاں چنوں میں شاندار استقبال، کامیابی کو قوم کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دے دیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ۔۔۔

 وطن کی مٹی پر واپسی ہمیشہ ایک خاص احساس ہوتی ہے ، لیکن اس بار عوام کی محبت، جوش و خروش اور پذیرائی دل کو چھو لینے والی ہے ، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل افواج پاکستان کے نام کردیا۔ ارشد ندیم نے کہا کہ میں اپنا میڈل پاکستان کی افواج کے نام کرتا ہوں، پاکستان کی قوم اور گھر والوں کی بہت دعائیں تھیں، جو بھی ہو گولڈ گولڈ ہی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وطن کی مٹی پر واپسی ہمیشہ خوشی کا باعث بنتی ہے ، لیکن اس بار عوام کا پیار اور جذبہ بے مثال ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میدان میں اترتے ہی دل میں صرف ایک ہی جذبہ تھا: جیتنا ہے ، اور صرف پاکستان کے لیے جیتنا ہے ،انہوں نے اس کامیابی کو والدین کی دعاؤں، کوچز کی رہنمائی اور پوری قوم کی حمایت کا ثمر قرار دیا۔انہوں نے کہا عید کے بعد ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے لیے انگلینڈ کا دورہ ہے ، پوری کوشش ہوگی کہ جیت کر لوٹوں۔انشااللہ ایک اور گولڈ میڈل پاکستان کے نام کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں