پی سی بی ٹریننگ سیشن، دوسرے روزبھی 7کھلاڑی شریک

پی سی بی ٹریننگ سیشن، دوسرے روزبھی 7کھلاڑی شریک

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت قومی کرکٹرز کے ٹریننگ سیشن کے دوسرے روز بھی 7 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

صبح کے سیشن میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، مہران ممتاز، خرم شہزاد، حیدر علی، خواجہ نافع اور احمد دانیال شامل تھے ۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق دوپہر کے سیشن میں لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایل سی سی اے ) گراؤنڈ میں کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچز نے سیشن کی نگرانی کی، آج کھلاڑیوں کا تیسرا گروپ سیشن میں حصہ لے گا۔دریں اثنا شاہین شاہ آفریدی نے ٹاپ پرفارمرز کے کیمپ میں گراؤنڈ ڈرلز میں حصہ نہیں لیا۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کے بعد بیرون ملک چلے گئے تھے ۔ فاسٹ بولر خصوصی طور پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے ملاقات کے لیے گزشتہ صبح ہی لاہور پہنچے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں