سری لنکن سپنر پر میچ فکسنگ الزامات ثابت،فرد جرم عائد

سری لنکن سپنر پر میچ فکسنگ الزامات ثابت،فرد جرم عائد

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکن ٹیم کے سابق سپنر سچیتھرا سینانائیکے پر میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

 سابق لنکن کرکٹر سچیتھراسینانائیکے پر ہمبنٹوٹا ہائی کورٹ نے 2020 لنکا پریمیئر لیگ کے دوران ساتھی کرکٹر کو میچ فکسنگ کیلئے اکسانے کا الزام ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کی۔اٹارنی جنرل کے اپنی دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ملک متعارف کروائے گئے انسداد بدعنوانی کے قانون کے تحت میچ فکسنگ کیلئے قومی سطح کے کرکٹر پر پہلی فرد جرم ہے ۔سچیتھرا سینانائیکے نے 2012 سے 2016 کے درمیان سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ٹیسٹ، 49 ون ڈے اور 24 ٹی20 انٹرنیشنل کھیلے اور مجموعی طور پر 78 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں