مائیک ہیسن قومی کرکٹ ٹیم کو قوم کا فخر بنانے کیلئے پر عزم

مائیک ہیسن قومی کرکٹ ٹیم کو قوم کا فخر بنانے کیلئے پر عزم

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں پاکستانی کرکٹ ٹیم قوم کا فخر بنے ۔۔۔

مائیک ہیسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اْنہوں نے ٹیم کے مستقبل کیلئے اپنے کوچنگ فلسفے اور ویژن کے بارے میں بات کی۔اْنہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایسا بنانا چاہتا ہوں کہ قوم اپنی ٹیم کو بہترین کرکٹ ٹیم کہے ۔مائیک ہیسن نے کہا کہ کوچنگ ٹیلنٹ کو نکھارنے کی کوشش کا نام ہے اس لیے یہ ضروری نہیں کہ میں کھلاڑیوں کو ان عظیم چیزوں کے بارے میں بتاؤں جو میں نے اپنے وقت کے دوران کیں۔اْنہوں نے کہا کہ ایک بار جب آپ کسی کھلاڑی کے سفر کو سمجھ لیتے ہیں تو آپ اس کی اہمیت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔مائیک ہیسن نے کہا کہ تمام کھلاڑی یہ جاننے کے حقدار ہیں کہ ان سے کیا توقع کی جاتی ہے اور اس کے لیے پہلے کھلاڑی کی کارکردگی کا مشاہدہ کرنا ضروری ہے ۔ ہیسن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں کامیابی کی ایسی بنیاد رکھوں گا جو میرے جانے کے بعد بھی برقرار رہے گی اور مستقبل کے کوچز کیلئے ہموار جانشینی کو یقینی بنائے گی۔ ہیسن نے کہا کہ ہیڈکوچ کا عہدہ قبول کرنے کے پیچھے کچھ وجوہات ہیں، میری سابقہ کوچز سے بات ہوئی ہے ، تاریخ سے واقف ہوں اور آنکھیں کھلی رکھ کر آیا ہوں۔مائیک ہیسن نے کہا کہ میری کوشش ہوگی بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کیساتھ اس بات کو یقینی بناؤں کہ ہم ایک صف میں کھڑے ہوں اور گرین شرٹس کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کریں، پھر چاہے ہمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی خدمات درپیش ہوں، چیئرمین، سلیکٹرز یا سینئر کھلاڑی کی، انہیں بروئے کار لائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں