ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلوی گرفت مضبوط

لارڈز (سپورٹس ڈیسک ) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 212 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 138 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔۔۔
جبکہ کینگروزنے دوسری اننگزمیں 8وکٹوں کے نقصان پر144 رنزبناکر مجموعی طورپر218رنزکی برتری حاصل کرکے میچ میں اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے ، دوسرے روز کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر جب دوبارہ بلے بازی شروع کی تو کپتان ٹمبا باؤما اور ڈیوڈ بیڈنگھم کے درمیان 64 رنز کی پارٹنر شپ کے بعد پروٹیز کو کچھ امید ضرور ملی، تاہم 94 کے مجموعی سکور پر جب کپتان ٹمبا باؤما 36 رنز بنا پیٹ کمنز کا شکار ہوئے تو اس کے بعد جنوبی افریقی بیٹرز کینگروز کے سامنے زیادہ دیر تک مزاحمت کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم صرف 138 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے 28 رنز دے کر 6 وکٹیں اپنے نام کیں، میچل سٹارک 2 اور جوش ہیزل ووڈ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔آج تیسرے روزہی میچ کافیصلہ ہونے کاقوی امکان ہے ۔