کوئی ایسی بات نہیں کی! نعمان نیاز کے لیگل نوٹس پر شعیب اختر کا جواب

 کوئی ایسی بات نہیں کی! نعمان نیاز کے لیگل نوٹس پر شعیب اختر کا جواب

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سپورٹس صحافی ڈاکٹر نعمان نیاز کے لیگل نوٹس کا جواب بھجوادیا۔

 شعیب اختر نے لیگل نوٹس کا جواب ایڈووکیٹ ابوذر سلمان نیازی کی وساطت سے بھیجا اور نعمان نیاز کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بیان لائیو شو کے دوران ایک عام سی گفتگو تھی، اسکو ہتک آمیز تصور نہ کیا جائے ، یہ حقیقت ہے نعمان نیاز پاکستان کرکٹ ٹیم کے سامان کے انچارج تھے اور اکثر کھلاڑیوں کے بیگ اٹھاتے تھے اس میں کوئی توہین آمیز بات نہیں تھی۔قبل ازیں ڈاکٹر نعمان نیاز کے وکیل قاضی عمیر علی کی جانب سے 29 مئی کو بھیجے گئے۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شعیب کے بیانات سے میرے موکل کی شبیہ کو نقصان پہنچا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں