بابر اعظم کا بگ بیش فرنچائز سڈنی سکسرز کیساتھ معاہدہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہوگیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک پر بگ بیش لیگ کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق اس نے بابر اعظم کے ساتھ معاہدے کرلیا ہے۔
فرنچائز سابق کپتان بابر اعظم کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات جلد جاری کرے گی۔11330 ٹی ٹونٹی رنز کے حامل بابر اعظم سے سکسرز امید کر رہے ہوں گے کہ وہ انہیں ایک بار پھر چیمپئن بنواسکتے ہیں ۔ پاکستان کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ٹیم سے باہر ہونے کے باوجود 30 سالہ بیٹر دنیا بھر میں سب سے زیادہ پہچانے جانے والے ناموں میں سے ایک ہے ۔ وہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اور انگلش کاؤنٹی سرکٹ جیسے ٹورنامنٹس کو روشن کرچکے ہیں، سڈنی سکسرز بابر اعظم کی بگ بیش میں پہلی ٹیم ہوگی۔