فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کا آج باضابطہ آغاز

فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کا آج باضابطہ آغاز

واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام کلب ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا 21واں ایڈیشن آج سے امریکا میں شروع ہورہا ہے۔

امریکا میں کھیلے جانے والے عالمی کلب فٹ بال کپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، میگا ایونٹ کا آغاز آج میزبان امریکا کے انٹر میامی فٹ بال کلب اور مصرکے الاہلی فٹ بال کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا۔ میگا ایونٹ کے تمام میچز امریکا کے 11 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جن میں پاساڈینا،ایسٹ ردرفورڈ،شارلٹ،اٹلانٹا فلاڈیلفیا ، سیاٹل،میامی گارڈنز،اورلینڈو،نیش ول،سنسناٹی اورواشنگٹن ڈی سی شامل ہیں ۔ فیفا کلب ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ انگلینڈ کی کلب ٹیم مانچسٹر سٹی میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں