ٹیسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی، آئی سی سی کا بھارت کو انکار

 ٹیسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی، آئی سی سی کا بھارت کو انکار

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی کی درخواست کو مسترد کردیا۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹیسٹچیمپئن شپ 2027، 2029 اور 2031 فائنل کی میزبانی کی درخواست کی گئی تھی، جس کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ تینوں فائنلز انگلینڈ میں ہی منعقد ہونگے ۔ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پہلے ہی آئی سی سی کو اگلے تینوں فائنلز کی میزبانی کے منصوبے سے آگاہ کردیا ہے ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے دو فائنلز کی میزبانی بھی انگلینڈ نے کی تھی، نیوزی لینڈ نے 2021 میں بھارت کیخلاف افتتاحی ٹائٹل جیتا تھا جبکہ آسٹریلیا نے 2023 میں اوول میں بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی انگلینڈ کے پاس ہے لیکن تینوں بار انگلش ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے سے محروم رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں