پلیئرز کیلئے بے شمار چیلنجز، کارکردگی ہی آگے آنیکاراستہ : عاقب

 پلیئرز کیلئے بے شمار چیلنجز، کارکردگی ہی آگے آنیکاراستہ : عاقب

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاویدکا کہنا ہے کہ پلیئرز کو بھی علم ہے کہ کونسا پلیئرز کونسے فارمیٹ کے اندرفٹ ہے ، بابراعظم ہو یا کوئی بھی کرکٹر ہو گیم سب کے لیے اوپن ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاویدکا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے لیے چیلنجز بے شمار ہیں انہیں اس کے لیے تیار رہنا ہے ، بابر اعظم ہو یا کوئی اور پرفارمنس سے اس نے کھیلنا ہے اور پرفارمنس سے کوئی بھی آگے آسکتا ہے ، پراسیس کو جاری رہنا چاہیے لیکن ہمارے پراسیس کو روک دیا جاتا ہے ، ماضی میں اکیڈمیز کا پراسیس جاری تھا تو کھلاڑیوں کی لائنیں لگی ہوتی تھیں، پراسیس جاری رہتا ہے تو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اس سرکل میں پاکستان کے بڑے اچھے امکانات ہیں۔عاقب جاویدکا کہنا تھا کہ پاکستان کو اچھی پوزیشن میں دیکھیں گے ، ریورس سوئنگ اور سپن کے شعبے پرکام کرنا ہے ، مجھے نہیں یاد کہ ٹیم کے معاملات میں ہم ایک پیج پر نہ رہے ہوں، ان کا کہنا تھا کہ سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا پہلا روز ہے ، یہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی بھی بحالی ہے ، انڈر 19 کے لیے عمل شروع کر رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 60 کھلاڑی بلائیں گے پھر 30 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کریں گے ، براہ راست کھلاڑی ٹیموں میں آرہے تھے اب ایک عمل کے ساتھ اوپر آئیں گے ، اس عمل کے لیے اکیڈمیز کو فعال کیا جا رہا ہے ۔ کلب کرکٹ تقریباً ختم ہو گئی ہے اس کی وجہ میدانوں کا کم ہونا ہے ، پی سی بی چاہتا ہے کہ کلب کرکٹ بھی اسی طرح چلے جیسے پہلے چلتی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں