فرنچائز پر منی لانڈرنگ الزام، آئی پی ایل کا مستقبل خطرے میں!

فرنچائز پر منی لانڈرنگ الزام، آئی پی ایل کا مستقبل خطرے میں!

ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) آئی پی ایل کی معروف فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد پر منی لانڈرنگ کے الزامات عائد ہونے لگے۔

سن ٹی وی نیٹ ورک بانی اور سابق وزیر دیانی دھی مارن نے اپنے بھائی کالا نیتھی مارن اور آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کے مالک پر دھوکا دہی، مالیاتی بے ضابطگی اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔دیانی دھی مارن نے قانونی نوٹس کے ذریعے الزام لگایا ہے کہ ان کے بھائی نے ایک طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت خاندانی میڈیا ایمپائر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے شیئر ہولڈنگ میں ہیرا پھیری کی، انکا کہنا ہے کہ یہ عمل 2003 میں اس وقت شروع کیا گیا جب ان کے والد مرسولی مارن شدید علیل تھے اور خاندان کمزور پوزیشن میں تھا۔ دیانی دھی کا دعویٰ ہے کہ کالا نیتھی مارن نے 12 لاکھ شیئرز صرف 10 روپے فی شیئر کے حساب سے خود کو الاٹ کروائے ، جبکہ اس وقت ان کی مارکیٹ ویلیو 2,500 سے 3,000 روپے فی شیئر تھی۔ کالا نیتھی نے ان ناجائز کمائی کو استعمال کرتے ہوئے متعدد کمپنیاں اور اثاثے خریدے جن میں شامل ہیں، آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی خریداری اور اسکی فنڈنگ میں بھی غیر قانونی ذرائع سے حاصل کردہ رقم استعمال کی گئی، ان اثاثہ جات کو مجرمانہ آمدنی سے خریدا گیا ہے ، جو کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت جرم ہے ۔کالا نیتھی مارن اور ان کی بیوی کاویری مارن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام شیئرز اور اثاثہ جات کو اصل 2003 کی حالت میں واپس کیا جائے ، بصورت دیگر، فوجداری اور سول مقدمات دائر کیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ یہ معاملہ صرف ایک خاندانی وراثتی جھگڑے تک محدود نہیں بلکہ اس میں کارپوریٹ فراڈ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ایسے الزامات ہیں جو نہ صرف سن ٹی وی بلکہ اس کی ذیلی کمپنیوں اور ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے آئی پی ایل مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں