دورہ آئرلینڈ کی تیاریاں، خواتین کرکٹرز کے سکلز کیمپ کا آج آغا ز
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے آئندہ ماہ دورہ آئرلینڈ کی تیاریوں کیلئے سکلز اور فٹنس کیمپ آج سے کراچی میں شروع ہو گا۔
جس میں ملک بھر سے منتخب 24 قومی خواتین کرکٹرز شرکت کریں گی۔ پی سی بی کے مطابق کیمپ 2 اگست تک جاری رہے گا اور اس کا انعقاد حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر گراؤنڈ کراچی میں کیا جائے گا۔ کیمپ کے اختتام پر سلیکشن کمیٹی 15 رکنی سکواڈ کا انتخاب کرے گی۔