پی ایس بی نیشنل کوچنگ سینٹر کے ہالز کی چھتیں ٹپکنے لگیں
لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے نیشنل کوچنگ سینٹر کے انڈور ہالز کی چھتیں پھر ٹپک پڑیں۔
میٹ پانی سے خراب ہونے کا خدشہ ہے ، جبکہ نیشنل کوچنگ سینٹر کے ہالز میں پانی بھی داخل ہو جاتا ہے ۔اس حوالے سے پی ایس بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موسم صاف ہوتے ہی روف ٹریٹمنٹ کا کام کرایا جائے گا۔