پروفیشنل لیگ پاکستان کو عالمی فٹبال کے نقشے پر لا سکتی ہے :محسن بیگ

پروفیشنل لیگ پاکستان کو عالمی فٹبال  کے نقشے پر لا سکتی ہے :محسن بیگ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے ، نوجوانوں کیلئے فٹبال میں مستقبل روشن ہے ، پروفیشنل فٹبال لیگ پاکستان کو عالمی فٹبال کے نقشے پر لا سکتی ہے۔

 ان خیالات کا محسن جمیل بیگ نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت صدر ابوبکر بن طلعت نے کی ۔محسن بیگ نے کہا کہ فٹبال میں درمیانی اور طویل المدتی منصوبہ بندی ناگزیر ہے ،ہم حکومت کے ساتھ مل کر ایک ایسا مستقبل تعمیر کرنے کے لیے پرعزم ہیں جہاں ہر بچہ اپنے فٹبال کے خواب کو پورا کرنے کا موقع پا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں