دوسراٹی 20:بنگلہ دیش نے سری لنکاکو ہرا دیا، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر
دمبولا (سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش نے سری لنکا کو دوسرے ٹی 20 میں 83 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
سری لنکا کی ٹیم 178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں15.2 اوورز میں 94 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ لٹن داس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 177 رنز بنائے ۔ لٹن داس نے 50 گیندوں پر 76 رنز بنائے ۔