حسیب اللہ خان نے انگلینڈ منتقل ہونے کی افواہوں کی تردید کردی

حسیب اللہ خان نے انگلینڈ منتقل  ہونے کی افواہوں کی تردید کردی

لندن (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ خان نے پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ منتقل ہونے کی افواہوں کی تردید کردی۔

 انسٹاگرام پر شیئر کردہ سٹوری میں انہوں نے لکھامیں آپ سب کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ میں اپنے ڈومیسٹک کاؤنٹی کنٹریکٹ اور دیگر ذمہ داریوں کے سلسلے میں انگلینڈ پہنچا ہوں۔ پوری لگن اور جذبے کے ساتھ اپنے پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔ میری ہر کسی سے درخواست ہے کہ غلط خبروں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں