ہاکی ٹیم کوبھارت بھجوانے کا فیصلہ حکومت کریگی :رانا مجاہد

ہاکی ٹیم کوبھارت بھجوانے کا فیصلہ حکومت کریگی :رانا مجاہد

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ بھارت میں شیڈول ہاکی ایونٹس کیلئے حکومتی ہدایات کا انتظار ہے۔۔۔

 وہ ہی کریں گے جو حکومت کہے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ قومی کھیل پر توجہ دینے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے شکر گزار ہیں۔ ٹیم کو ایشیا کپ کے لیے بھارت بھجوانے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم پاکستان کرینگے ، ہاکی کے لیے کم ازکم سالانہ 75 کروڑ روپے کا بجٹ درکار ہے ۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پرو لیگ کے لیے 21جولائی تک نیوزی لینڈ سے جواب مانگ رکھاہے ، نیوزی لینڈ کے انکار کی صورت میں پاکستان کو موقع ملے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں