دورۂ بنگلا دیش، قومی سکواڈ کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکہ روانہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ بنگلا دیش کے سلسلے میں قومی سکواڈ کا دوسرا دستہ بھی کراچی سے ڈھاکہ کے لیے روانہ ہو گیا۔
قومی ٹیم براستہ دبئی بنگلا دیش پہنچے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دوسرے گروپ میں محمد حارث، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، سفیان مقیم، حسین طلعت، احمد دانیال، سلمان مرزا اور سپورٹ سٹاف کے ارکان شامل ہیں۔واضح رہے کہ سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا۔