ورلڈ ماسٹر سنوکر،آصف بھارتی حریف کو ہرا کر چیمپئن بن گئے
پانامہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سنوکر کے کنگ محمد آصف نے کیرئیر کا چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیت لیا۔بحرین میں ہونیوالی آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز سنوکر محمد آصف کے نام رہی، محمد آصف نے فائنل میں بھارت کے برجیش دامانی کو چار۔
تین سے شکست دی۔ورلڈ ماسٹرز کے فائنل میں پاک بھارت مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا، آصف اور برجیش دامانی کا ہر فریم میں آخر تک بھرپور مقابلہ رہا۔آصف کی دو فریمز کی برتری کے بعد برجیش دامانی نے مسلسل تین فریمز جیتے ۔آصف نے تین ۔ دو کے خسارے سے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا اور پھر فیصلہ کن فریم جیتا۔محمد آصف کی جیت کا سکور 98-37، 75-55، 00-80، 49-52، 41-64، 91-29 اور 78-9 رہا۔ دوسری طرف پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ حسنین اختر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 17 سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ حسنین اختر یہ ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ۔بحرین میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے فائنل میں حسنین اختر نے ویلز کے رائلی پاویل کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دی۔ انہوں نے پورے میچ میں ایک بھی فریم ڈراپ نہیں کیا ۔ پاکستانی کھلاڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مقابلہ 7-86، 35-73، 31-50 اور 4-98 سے اپنے نام کیا۔