ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز ،پاکستان نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دیدی
برمنگھم(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز لیگ کا میلہ برطانیہ میں شروع ہو گیا۔۔۔
پاکستانی لیجنڈز پر مشتمل ٹیم نے پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی ہے ۔برمنگھم میں کھیلے جانے والے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے ، کپتان محمد حفیظ نے شاندار 54 رنز کی اننگز کھیلی ۔ہدف کے تعاقب میں انگلش بلے باز مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز پر ہی ہمت ہار گئے ۔