بھارت ایشیا کپ کے مکمل بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے لگا

بھارت ایشیا کپ کے مکمل بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے لگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارت نے محسن نقوی کے آئی سی سی اجلاس میں نہ جانے پر ایشیاء کپ کے مکمل بائیکاٹ کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے چیئر مین جے شاہ کی سربراہی میں یہ آئی سی سی کا پہلا سالانہ اجلاس ہے ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اجلاس میں شرکت کے لیے سنگاپور نہیں جا رہے ، وہ اجلاس میں آن لائن شرکت کرینگے ،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت، عمان، سری لنکا کے ساتھ افغانستان ایشیا کپ کے اجلاس کا بائیکاٹ کریگا۔ ان ممالک کی غیر موجودگی میں ہونے والے کسی فیصلے کی اہمیت نہیں ہو گی۔بھارت نے دھمکی دی ہے کہ ایشیا کپ تب ہی ممکن ہو گا جب اجلاس کا وینیو تبدیل ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اجلاس کا وینیو تبدیل نہ کرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ اے سی سی نے براہِ راست شرکت نہ کرنے والے ممبر ممالک کو آن لائن شرکت کا آپشن دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں