پہلا ٹی ٹونٹی : بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

پہلا ٹی ٹونٹی : بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

میر پور (سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش نے ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم کو 110 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی ہدف حاصل کرکے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

بنگلا دیش کے شہر میر پور میں شیر بنگلا نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی20 میں میزبان ٹیم کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تودوسرے اوور میں 18 کے سکور پر صائم ایوب 6 رنز بنا کر تسکین احمد کی وکٹ بنے ، جس کے بعد بیٹرز کی لائن لگ گئی اور صرف 46 کے مجموعی سکور پر پاکستان کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے ۔ فخر 44 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوگئے ۔ پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور کی تیسری گیند پر 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔تسکین احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔بنگلہ دیش نے آسان ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا ۔پرویز حسین ایمون نے آؤٹ ہوئے بغیر 56 رنز کی اننگز کھیلی۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے 111 رنز کا ہدف 16 ویں اوور کی تیسری گیند پر 112 رنز بنا کر حاصل کرلیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔سلمان مرزا نے دو وکٹیں حاصل کرکے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا، عباس آفریدی کو ایک وکٹ ملی۔بنگلہ دیش کے پرویز حسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں