نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں تقریب
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)نویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ 2025 کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
تقریب کی میزبانی سابق صدر اسلام آباد سمال چیمبر و چیف ایگزیکٹو سکائز ملک ندیم اختر ککے زئی نے کی جو اسلام آباد کی فاتح ٹیم کے سپانسر بھی ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی سابق صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری تھے جبکہ گیسٹ آف آنر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر عرفان معراج تھے ۔مہمان خصوصی احسن بختاوری نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی ان کھلاڑیوں کو نوکریاں دے گی،ملازمتوں کے حوالے سے پی سی بی کو بھی دیکھنا چاہئے ، جلد ڈیف ٹیم کے ساتھ اسلام آباد بزنس کمیونٹی میچ کھیلے گئی۔صدر ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن عرفان معراج نے کہا کہ ڈیف کرکٹ کی پی ایس ایل جیسی لیگ اگلے سال ہو گی۔ ڈیف کرکٹ کا اگلا ایونٹ اسلام آباد میں منعقد کرینگے ،امید ہے کہ بزنس کمیونٹی اسی طرح ہماری سپورٹ کرے گی،سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی عبدالرحمن صدیقی،صدر اسلام آباد سمال چیمبر اویس ستی،صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے بھی اپنے خطاب میں سپیشل پرسنز کی وننگ کارکردگی کو سراہا اور حوصلے کی داد دی۔تقریب کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو میڈلز اور انعامات دئیے گئے ۔