شنگھائی اوپن ٹینس ،جوکووچ اور واشروٹ کی سیمی فائنل میں رسائی
شنگھائی (سپورٹس ڈیسک )سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار نووک جوکووچ اور مناکو کے ٹینس سٹار والینٹن واشروٹ شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔۔۔
جبکہ ڈنمارک کے 22 سالہ ٹینس کھلاڑی ہولگر رونے کوارٹر فائنل رانڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ۔ نووک جوکووچ نے کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیئم کے زیزو برگس کو سٹریٹ سیٹس میں 0-2 سے شکست دی جبکہ مناکو کے ٹینس سٹار والینٹن واشروٹ نے کوارٹرفائنل میچ میں ڈنمارک کے 22 سالہ ٹینس کھلاڑی ہولگر رونے کو شکست دی۔