راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 259 رنز

 راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 259 رنز

عبداللہ شفیق 57 رنز بناکر آؤٹ،بابر ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام، شان 13 رنز کے فرق سے ایک بار پھر سنچری نہ بنا سکے پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 42 اور سلمان آغا 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود، کیشو مہاراج اور متھوسامی کی 2، 2 وکٹیں

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر )ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے ۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کھیل کے اختتام پر سعود شکیل 42 اور سلمان آغا 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے ۔پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گری جب امام الحق سترہ رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ، عبداللہ شفیق 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔بابر اعظم ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام نظر آئے اور صرف 16 رنز ہی بناسکے ، 212 کے مجموعی سکور پر محمد رضوان 19 بناکر آؤٹ ہوگئے ،دوسرے ٹیسٹ میچ کپتان شان مسعود 13 رنز کے فرق سے ایک بار پھر سنچری بنانے میں ناکام ہوئے۔

جنوبی افریقا کی طرف سے کیشو مہاراج اور سینوران متھوسامی نے 2، 2 اور کاگیسو ربادا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک کھلاڑی کی تبدیلی کی گئی ہے ، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جواپنا ڈیبیو ٹیسٹ کھیل رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں اور ویان ملڈر اور پرینیلائن سبرائن کی جگہ مارکو جینسن اور کیشو مہاراج کی واپسی ہوئی ۔ یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کررکھی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں