مراکش نے پہلی مرتبہ انڈر20فٹبال ورلڈکپ جیت لیا
سانتیاگو (سپورٹس ڈیسک)محمد یاسر زبیری کی عمدہ کارکردگی کی بدولت مراکش کی فٹ بال ٹیم نے پہلی مرتبہ انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔
فیفا کے زیر اہتمام چلی میں جاری 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں مراکش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن جیسی سخت ٹیم کو 0-2 گول سے شکست دے کر پہلی مربتہ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔محمد یاسر زبیری نے 2 گول کر کے اپنی ٹیم مراکش کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔یاسر زبیری کو ان کی شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ارجنٹائن کی ٹیم جو ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیموں میں شمار تھی ، فائنل تک ناقابلِ شکست رہی ۔